کامران اکمل کا ٹیم میں واپسی کاامکان،آسٹریلوی ویزے کیلئے درخواست دیدی

کامران اکمل کا ٹیم میں واپسی کاامکان،آسٹریلوی ویزے کیلئے درخواست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں وکٹ کیپربیٹسمین کامران اکمل کی3 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی یقینی ہے۔ تفصیلات کیمطابق کامران اکمل کوبورڈ نے ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے گرین سگنل دیدیا۔ کامران اکمل آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔ کامران اکمل نے آسٹریلوی ویزے کیلئے درخواست بھی دے دی ہے۔ کامران اکمل قائداعظم ٹرافی میں 1 ہزار 35 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ قومی ون ڈے کپ کے تین میچز میں 149 رنزبنائے ہیں۔پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز 13 جنوری سے شروع ہوگی۔