پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن ، جولیان فانٹین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈنگ کوچ برقرار

پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن ، جولیان فانٹین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈنگ کوچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جولیان فانٹین کو دوسرے ایڈیشن کے لیے فیلڈنگ کوچ برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر ذرائع کے مطابق جولیان فانٹین کو اپنے کام میں دیانت داری اور محنت کی وجہ سے ٹیم کی رہنمائی کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ ایسے فیلڈنگ کوچ ہیں جو ٹیم کو بہتری کی جانب گامزن کرنے پر توجہ دیتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ٹیم ان کے تجربے سے اپنی فیلڈنگ کو بہتر کرے گی۔یاد رہے کہ جولیان فانٹین نے 2007 میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے جنوبی افریقی ٹیم کی کوچنگ کی تھی۔جولیان فانٹین 2012 سے 2014 پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹرسر ویوین رچرڈزبطور مینٹر اور پاکستان ٹیم کے سابق کپتان معین خان ہیڈ کوچ کی حیثیت سے منسلک ہیں جبکہ ٹیم نے لیگ کے پہلے ایڈیشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان کے آل رانڈڑ عبدالرزاق کو آئن پونٹ کی جگہ ٹیم کا نیا بالنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔پی ایس ایل کا دوسرا سیزن 9 فروری 2017 کو شروع ہوگا اور فائنل 7 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔