ایمیڈ سپور فٹبال کلب کے کپتان شیمس اوزیر کارحادثے میں ہلاک
استنبول( آن لائن )ترکی کے سیکنڈ ڈویڑن فٹبال کلب ایمیڈسپور کے کپتان شیمس اوزیر کارحادثے میں ہلاک ہوگئے، انہیں کردش شہر ڈیاربیکر سے کلب آتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا، کلب نے ان کی موت کا اعلان گذشتہ روز کیا، اعلامیے میں حادثے کی مزید کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی، مرحوم کی شخصی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے انھیں عظیم کپتان گرداناگیا ہے، 36 سالہ اوزیر کی ناگہانی موت کے سبب کلب نے شیڈول لیگ میچ موخر کردیا۔