ایران کے ساتھ تجارتی حجم 5ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ ، وفاقی وزیر تجارت بات چیت کیلئے 28دسمبر کو تہران جائیں گے

ایران کے ساتھ تجارتی حجم 5ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ ، وفاقی وزیر تجارت بات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد (آن لائن) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرایک تجارتی وفد کے ہمراہ دو روزہ دور پر 28 دسمبر کو ایران جائیں گے ۔وفاقی وزیراپنے تجارتی دورہ کے دوران ایران کے اعلیٰ احکام سے آئندہ پانچ سالوں میں دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے سلسلہ میں بات چیت کریں گے آن لائن کے مطابق فیصل آباد چیمبرکے قائمقام صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں نے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کے دورہ ایران کا خیرمقد م کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے۔ عالمی پابندیوں کے بعد وہ مختلف ملکوں سے دو طرفہ تجارت کو بڑھارہا ہے، اس وقت پاکستان اور ایران کے درمیان پی ٹی اے موجود ہے جبکہ اب ایف ٹی اے کیلئے بات چیت جا ری ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بینکنگ چینل کی عدم دستیابی اور ٹیرف ٹریڈ بیرئیر ہیں۔ فیصل آباد کی برآمدات میں سب سے اہم ٹیکسٹائل مصنوعات ہیں جس پر ایران نے بھاری ٹیرف عائد کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ہم پی ٹی اے سے بھی پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ میں بھی ٹیکسٹائل سیکٹر کو کلیدی اہمیت دی جانی چاہیئے تا کہ دو طرفہ تجارت متوازن ہو اور اس سے دونوں ملک فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ ایران پہلے ہی پاکستان کو بجلی مہیا کر رہا ہے لیکن آنے والے وقتوں میں بجلی سے زیادہ ہمیں پنجاب کی صنعتوں کیلئے گیس کی ضرورت ہوگی۔
اس سلسلہ میں ہمسایہ ہونے کی وجہ سے ایرانی گیس قطر سے آنے والی گیس کی قیمت سے نسبتاً کم ہونی چاہیئے

مزید :

کامرس -