پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کا اجلاس 31 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا

پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کا اجلاس 31 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا

  

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 31 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کریں گے، اجلاس میں گذشتہ ایک سال کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے بتایا کہ اجلاس میں 3 جنوری سے لاہور میں شروع ہونے والی تیسری قومی خواتین ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ کے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد ، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزادجموں و کشمیر شامل ہیں،چیمپئن شپ میں پاکستان ریلوے چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -