جولائی تا نومبر خوراک اور تیل کی درآمدات میں 5.5 فیصداضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

جولائی تا نومبر خوراک اور تیل کی درآمدات میں 5.5 فیصداضافہ ہوا ، ادارہ برائے ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر خوراک اور تیل کی ملکی درآمدات میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر 2016ء کے دوران خوراک اور تیل کا درآمدی بل 6.415 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ خوراک اور تیل کی درآمدات مجموعی ملکی درآمدات کا 33 فیصد رہی ہیں۔ اس طرح رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں خوراک اور تیل کی ملکی درآمدات میں 5.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -