سی بی اے راؤنڈ کپ، شنگھائی نے مسلسل 15ویں کامیابی حاصل کر لی

سی بی اے راؤنڈ کپ، شنگھائی نے مسلسل 15ویں کامیابی حاصل کر لی

  

بیجنگ (آئی این پی )شنگھائی گذ شتہ ہفتے کی آؤ لونگ کے ہاتھوں افسوسناک شکست کے بعد پھر چھا گیا اور گذشتہ روز سی بی اے ایکشن کے 20ویں ر اؤنڈ میں جی جیانگ کو 137-98سے ہرا دیا جبکہ گوانگ ڈونگ نے شان شی کو 124-93سے ہرا دیا ، شنگھائی کو سیزن کی اپنی 17ویں کامیابی کے حصول میں صرف تین چوتھائی لگے شنگھائی کے چارکھلاڑیوں نے دوہرے ہندسے والے پوائنٹس حاصل کئے ، جمر فریڈٹی نے 31پوائنٹس کے ساتھ سب سے زیادہ سکور کئے جن میں چھ ریباؤنس اور پانچ اسسٹ شامل ہیں ، گوریئرس چون یابو سیلی نے 30پوائنٹس حاصل کئے ، ولی ویئرر نے میچ کے سب سے زیادہ 34پوائنٹس کے ساتھ جی جیانگ کی قیادت کی جبکہ لورنزو براؤن نے 26پوائنٹس کئے ۔گذشتہ روز تین دوسرے میچوں میں آلونگ میں دفاعی چیمپئن سچوان کو 104-98سے ہرا دیا ، چنگ ڈاؤ چیان جن سے 110-72سے ہار گیا جبکہ جیانگ سو نے فاضل وقت میں جیلن کو 122-70سے ہرا دیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -