ایس ایم ای سیکٹر کیلئے مالیاتی ماحول میں مثبت تبدیلی لانے میں کامیاب ہو گئے: جنرل منیجر

ایس ایم ای سیکٹر کیلئے مالیاتی ماحول میں مثبت تبدیلی لانے میں کامیاب ہو گئے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کامرس رپورٹر)سمال اینڈ میڈیم اننٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ اور سٹیٹ بنک آف پاکستان اپنی مشترکہ کی کوششوں سے پاکستان میں ایس ایم ای سیکٹر کیلئے مالیاتی ماحول میں مثبت تبدیلی لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ یہ بات سمیڈا کے جنرل مینیجر آؤٹ ریچ ڈویژن محمد عالمگیر چوہدری نے یہاں سمیڈا کی سینئر مینجمنٹ کو ایک بریفنگ دیتے ہوئے کہی ۔انہوں نے اس سلسلے میں کراچی میں گزشتہ ہفتے سمیڈا اور سٹیٹ بنک کے اشتراک سے منعقدہ فنانسنگ ایکسپو کا حوالہ دیا جس میں بیس سے زائد بنکوں اور مالیاتی ترقی کے اداروں نے ایس ایم ای سیکٹر کیلئے تشکیل کردہ قرضہ پروگراموں اور مالیاتی خدمات کو نمائش کیلئے پیش کیا۔ انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ ایکسپو میں ایک مالیاتی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں بنکنگ انڈسٹری نے ایس ایم ای فنانسنگ میں ہونے والی پیش رفت کے علاوہ مارکیٹ کی اصل ضرورتوں کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا۔

عالمگیر چوہدری نے بتا یا کہ بنکنگ انڈسٹری کی طرف سے ایس ایم ای سیکٹر کے ضرورتوں کے بارے میں سوچنا ایک انقلابی تبدیلی ہے جس کے پیچھے سمیڈا اور سٹیٹ بنک کی طویل جدو جہد شامل ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ سمیڈا اس ضمن میں کئی برس سے ڈیمانڈ اور سپلائی دونوں اطراف میں کام کر رہا تھا۔ اس سلسلے میں ایک طرف تو سمیڈا نے بنکوں کو ایس ایم ای کیلئے لینڈنگ پروگرام تشکیل دے کر دئے ہیں اور دوسری طرف ایس ایم ایز کوبنکوں کیلئے قابل قبول بنانے کے لئے بک کیپنگ اور دیگر ضروری تیاری بھی کروائی ہے۔ دریں اثناء فنانسنگ ایکسپو میںیونین آف ایس ایم ایز، پی ایچ ایم اے، ایف پی سی سی آئی، کے سی سی آئی، پاپام اور ویمن چیمبر سمیت شریک ہونے والی دس ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں نے ایس ایم ای سیکٹر کیلئے مالیاتی سہولتوں کے اجرا ء پر سمیڈا اور سٹیٹ بنک کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے ۔اور اس ضمن میں سٹیٹ بنک کے ڈپٹی گورنر سعید احمد اور دیگر بنکاروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایس ایم ای سیکٹر کیلئے اپنے پروگراموں کو عوام میں متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ نئے پروگراموں کے اجرا ء کو بھی ممکن بنائیں گے۔

مزید :

کامرس -