گند م کی بھر پور پیداوار کیلئے فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،زرعی ماہرین

گند م کی بھر پور پیداوار کیلئے فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،زرعی ماہرین

  

سرگودھا(اے پی پی )زر عی ماہرین نے کہاہے کہ کا شت کا ر گند م کی بھر پو ر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی نشو ونما اور بڑھوتر ی کے نا ز ک مرا حل پر پانی کی کمی نہ آ نے دیں ،گند م کے یہ نازک مراحل جھاڑ بننا گو بھ یا سٹہ نکلنے کا وقت دا نے کی دودھیاں حا لت اور دا نے کی گو ند نما حا لت ہے ا گرا ن مراحل پر گند م کی فصل کو بر وقت پانی نہ د یا جا ئے تو اس سے پیداوار بر ی طرح متاثر ہوتی ہے ۔

،پانی کی کمی غذائی اجزا ء کی فراہمی متاثر کرتی ہے، علاو ہ ازیں ز یا د ہ آبپاشی نہ صرف پانی کے ضیا ع کا سبب بنتی ہے بلکہ یہ ز مین اور فصل کیلئے بھی نقصان دہ ہے ،عا م طور پر گند م کی فصل کیلئے 4سے 5دفعہ آبپاشی کافی ہوتی جبکہ ریتلی زمینوں میں 6سے 8دفعہ جبکہ بھار ی زمینوں میں 3سے 4پانی در کا ر ہوتے ہیں ،اسی طرح کپا س کے بعد کا شتہ گندم اور مو نجھی کے بعد کا شتہ گند م کی پانی کی ضرور یا ت بھی مختلف ہوتی ہیں ،گند م کی فصل کو سب سے پہلے پانی کی ضرور ت ا س وقت ہوتی ہے جب پودا جھا ڑ بنا تا ہے، فصل کی یہ حا لت بر وقت کا شت کی گئی فصل میں کا شت سے 18سے 25د ن بعد شروع ہوتی ہے، اگر اس مو قع پر پانی نہ دیا جا ئے تو گند م کے شگو فے کم بنیں گے اور سٹوں کی تعداد کم ر ہ جا ئے گی۔

lh/mik/hab 1337

مزید :

کامرس -