پہلی اسلام آباد اوپن آرچری چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

پہلی اسلام آباد اوپن آرچری چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد آرچری ایسوسی ایشن اور پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی دو روزہ اسلام آباد اوپن آرچری چیمپئن شپ(آج) جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی، اسلام آباد آرچری ایسوسی ایشن کے صدر منظر شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے50 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے اور چیمپئن شپ کی تیاریاں زور وشور پر ہیں، چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سیدعارف حسن ہونگے جو چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، چیمپئن شپ میں ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔