آئی سی سی نے فاف ڈوپلیسی کی اپیل مسترد کر دی

آئی سی سی نے فاف ڈوپلیسی کی اپیل مسترد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نےآسٹریلیا کیخلاف ہوبارٹ ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی پر بننے والے بال ٹمپرنگ کیس کی اپیل پر فیصلہ کر دیا ۔ آئی سی سی نے فاف ڈوپلیسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی۔ پروٹیز قائد ڈوپلیسی نے چیونگم کیساتھ بال کو چمکایا تھا۔ فاف ڈوپلیسی پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام پر میچ ریفری نے ڈوپلیسی کو میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ کیا تھا۔ آزاد جوڈیشل کمشنر مائیکل بیلوف نے ڈوپلیسی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی شق بیالیس اعشاریہ تین کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا کے خلاف ان کی اپیل مسترد کی۔