چینی سپائیکر جو نے واقف بنک کو ترکش لیگ میں مسلسل گیارہویں کامیابی
دلوادی انقرہ (آئی این پی )ترکش واقف بنک وومن والی بال ٹیم نے چینی سپائیکر جو ٹنگ کی طرف سے گیارہ پوائنٹس کے ساتھ گذشتہ روز ترکش سپر لیگ میں اپنی مسلسل گیارہویں کامیابی حاصل کر لی ،گیارہویں راؤنڈ کا اہم میچ بدھ کو دیر گئے ، برسا میں واقف بنک کلب اور برسا کلب کے درمیان شروع ہوا ، واقف بنک نے مقامی ٹیم کو 3-0،25-21،25-20 ،25-14 سے جیتنے میں کوئی موقع نہیں دیا ، گیارہویں راؤنڈ کے بعد واقف بنک نے سیمی سیزن کا اختتام درست ریکارڈ کے ساتھ کیا ہے او آئندہ لیگ میچ 21 جنوری کو نئے سال کی تعطیلات کے بعد کھیلا جائے گا ۔