100 انڈیکس میں293 پوائنٹس کمی ‘ 46699 پر پہنچ گیا

100 انڈیکس میں293 پوائنٹس کمی ‘ 46699 پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 293.53 پوائنٹس کی کمی سے 46699.78 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 41 ارب 35 کروڑ 83 لاکھ 5 ہزار 681 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 8 ارب 34 کروڑ 75 لاکھ 28 ہزار 555 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 11 کروڑ 81 لاکھ 38 ہزار 840 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 293.53 پوائنٹس کی کمی سے 46699.78 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 255.02 پوائنٹس کی مندی سے 25237.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 141.06 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 561.02 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 295 پوائنٹس کی کمی سے 20086.98 پوائنٹس پر بند ہو

ا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 293.64 پوائنٹس کی مندی سے 18798.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 133.84 پوائنٹس کی کمی سے 22081.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 404 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 128 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 255 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 50.05 روپے کے اضافے سے 1115.05 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سیمینز پاکستان کے حصص کی سودے بھی 41.41 روپے کی تیزی سے 1540.33 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 76.73 روپے کی مندی سے 4654.44 روپے اور باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمت بھی 75 روپے کی کمی سے 4555 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پاک انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 52 لاکھ 45 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 38.88 روپے سے شروع ہو کر 35.18 روپے پر بند ہوئی جبکہ دوست اسٹیل لمیٹڈ کے 1 کروڑ 68 لاکھ 32 ہزار 500 حصص کے سودے 10.85 روپے سے شروع ہو کر 10.76 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 27 کروڑ 4 لاکھ 29 ہزار 110 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 6 کروڑ 94 لاکھ 87 ہزار 811 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 93 کھرب 53 ارب 59 کروڑ 45 لاکھ 90 ہزار 258 روپے سے کم ہو کر 93 کھرب 12 ارب 23 کروڑ 62 لاکھ 84 ہزار 577 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 120 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 3 کروڑ 18 لاکھ 67 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید :

کامرس -