جرمن فٹبال لیگ، بائرن میونخ کی لیزیگ کو3-0گولز سے شکست دیدی

جرمن فٹبال لیگ، بائرن میونخ کی لیزیگ کو3-0گولز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) بڑی ٹیم بائرن میونخ نے چھوٹی ٹیم کیخلاف شاندار پرفارمنس دکھائی اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ ٹیم بائرن کی جانب سے تھیاگو نے 16ویں منٹ میں پہلا گول سکور کیا۔جرمن فٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے لیزیگ کو تین صفر سے شکست دے دی ہے۔بڑی ٹیم بائرن میونخ نے چھوٹی ٹیم کیخلاف شاندار پرفارمنس دکھائی اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ ٹیم بائرن کی جانب سے تھیاگو نے 16ویں منٹ میں پہلا گول سکور کیا۔بائرن میونخ نے مخالف ٹیم کی گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں ان کو 24ویں منٹ میں دوسری کامیابی مل گئی۔ اس کے بعد انہوں نے 44ویں منٹ میں تیسرا گول بھی داغ دیا۔ حریف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔