وزیر اعظم کا دورہ بوسنیا سرمایہ کاری اور تجارتی حجم بڑھانے کا باعث بنے گا: طاہر جاوید

وزیر اعظم کا دورہ بوسنیا سرمایہ کاری اور تجارتی حجم بڑھانے کا باعث بنے گا: ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر).لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ بیرونی دنیا بالخصوص مسلم ممالک کے ساتھ پاکستان کے سیاسی سماجی اقتصادی اور تجارتی روابط میں ہمہ گیریت پیدا کرنے کے لیے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی کاوشیں قابل ستائش ہیں . ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا حالیہ دورہ بوسنیا خارجہ سرمایہ کاری اور تجارتی حجم بڑھانے کا باعث بنے گا . انہوں د نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی موجودگی میں طے پانے والے معاہدوں کے مطابق پاکستان کے تجارتی وفود بوسنیا میں اشتراک و تعاون کی نئی راہیں تلاش کرکے باہمی دوستی کو نئی جہتوں سے روشناس کرائیں گے . ملک طاہر جاوید نے کہا ہے بعض بد خواہ پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرنے کی سازشوں میں مصروف رہتے ہیں۔

. وزیر اعظم پاکستان کا بوسنیا میں فقید المثال استقبال اور ترقی کے لیے نئے معاہدے ایسے ملکوں کے منہ پر طمانچہ سے کم نہیں .ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ . سی پیک تعمیر کی تیز ترین رفتار کے علاوہ توانائی اور اقتصادی شعبوں میں پیش قدمی کے دوسرے ملک معترف ہو چکے ہیں . اس لیے ملک طاہر جاوید نے اندرون ملک سیاست دانوں پر زور دیا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی اور بیرونی دنیامیں اس کا امیج بہتر سے بہتر بنانے کے لیے وزیر اعظم کی جد و جہد کو ثمر آور بنانے میں بھرپو ر ساتھ دین

مزید :

کامرس -