راولپنڈ ی چیمبر میں نیدرلینڈ بزنس ڈے منایا گیا

راولپنڈ ی چیمبر میں نیدرلینڈ بزنس ڈے منایا گیا

  

راولپنڈی( کامرس ڈیسک )پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سولر ، بایؤ ماس، ونڈ انرجی، زراعت پر مبنی صنعت، لایؤ اسٹاک اور فوڈ کے شعبے میں دو طرفہ تجارت کے وسیع مواقع میسر ہیں نیدرلینڈ پاکستان کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر باہمی تجارت کے فروغ کا خواہا ں ہے اور اس سلسلے میں ڈچ سفارتخانہ ہر ممکن تعاون کے لیے تیا رہے۔ 20 کروڑ آبادی والے ملک کے ساتھ تجارتی روابط کا فروغ دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار اد ا کرے گا۔ پاکستانی تاجر جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھائیں ان خیالات کا اظہارنیدرلینڈ کی سفیر جینٹ سپین نے راولپنڈی چیمبرکے دورے کے دوران تاجروں وصنعت کاروں سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔سفیر نے کہاکہ زراعت، لایؤ اسٹاک اور توانائی کے شعبوں میں نیڈرلینڈ پاکستان کے ساتھ تعاون کو تیار ہے۔ باہمی تعلقات کے فروغ کیلیے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے آپس میں روابط بہت اہمیت کے حامل ہیں اس ضمن میں نیدرلینڈ سفارتخانہ پاکستانی کاروباری برادری کی بھر پور مدد کرے گا انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن و امان کی بہت بہتر ہو گئی ہے اور سرمایہ کاری کیلیے بہترین ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ڈچ کمپنی نے اینگرو فوڈز کے اکاون فی صد حصص خر یدے ہیں جو پا کستان میں سرمایا کاری کے لیے نیدر لینڈ کے اعتماد کا مظہر ہے اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر راجہ عامر اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور نیدر لینڈ کے مابین تجارتی حجم ایک ارب ڈالر کے قریب ہے ۔ باہمی تعلقات اور وسیع تجارتی مواقعوں کی بدولت موجودہ تجارتی حجم بہت کم ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تجارتی حجم کو بڑھایاجائے اور اس ضمن میں کاروباری وفود کے تواتر کے ساتھ روابط کو یقینی بنایا جائے اور یک ملکی نمائشوں کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔

تاکہ دوطرفہ مصنوعات کے بارے میں آگاہی حاصل ہوا ور ایک دوسرے کی تجارتی منڈیوں تک رسائی کو ممکن بنایا جا سکے نیدر لینڈ زراعت پر مبنی صنعت کے فروغ کے لیے ٹیکنالوجی منتقل کرے سفیر نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ صدر راولپنڈی چیمبر نے سفیر کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی آخر میں سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی

اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدرسینئر نائب صدرراشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک، چیئر مین فارن افئیرز کمیٹی ڈاکٹر انعام، اراکین مجلس عاملہ اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -