ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کیخلاف آپریشن ،70گرفتار ، 41مقدمات ، 13کو جیل بھیج دیا گیا

ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کیخلاف آپریشن ،70گرفتار ، 41مقدمات ، 13کو جیل بھیج ...

  

لاہور(خبرنگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے686مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر18دکانداروں کے چالان کیے جبکہ14,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،41افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر70افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے13افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس حوالے سے شہریوں سے گفتگو کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کے روزانہ کی بنیاد پر ایسے آپریشن خوش آئند ہیں ۔ذخیرہ اندوزوں او ر گرانفروشوں کے خلاف ایسی کارروائیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے،ایسے عناصر کو جرمانوں کی بجائے قید سمیت دیگر سخت سزائیں دی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -