جنرل ہسپتال کے سامنے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت

جنرل ہسپتال کے سامنے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت

  

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور ڈویژن لاہور عبداللہ خاں سنبل اورڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے گزشتہ روز فیروز پور روڈ جنرل ہسپتال کے قریب مختلف سڑکوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ لاہور اور ٹریفک پو لیس کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے جنرل ہسپتال میں پارکنگ کے نظام کو بھی چیک کیا۔کمشنر لاہور اور ڈی سی او لاہور نے جنرل ہسپتال کے گیٹ اور ارد گرد ٹریفک کا بھی جا ئزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر ٹریفک پو لیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔علا وہ ازیں کمشنر لاہور ڈویژن لاہور عبداللہ خاں سنبل اورڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے آج بیو ٹی فیکیشن آف لاہور کے حوالے سے کینال روڈ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے وہاں پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -