ضلعی انتظامیہ نے کرسمس تہوار کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں، ڈی سی او

ضلعی انتظامیہ نے کرسمس تہوار کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں، ڈی سی او

  

لاہور(خبرنگار) ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ کرسمس ڈے کے حوالے سے آنے والے مسیحی کمیونٹی کے تہوار کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کے7 مختلف مقامات پر کرسمس بازار قائم کر دئیے ہیں جہاں پر مسیحی کمیونٹی کے افراد باآسانی اشیائے ضروریہ معیاری اور سستے داموں خرید رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء کے علا وہ کپڑوں، جوتوں اور جیولری کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ڈی سی او لاہور نے ان تمام کرسمس با زاروں میں ما نیٹرنگ کے لیے افسران ڈیوٹیاں بھی دے رہے ہیں۔ڈی سی او لاہور نے تمام ٹا ؤنز انتظامیہ کو کرسمس کی مناسبت سے شہر کے تمام گرجا گھروں کو بھی سجانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -