پنجاب انسٹی ٹیوٹ آفمینٹل ہیلتھ میں کرسمس کے حوالے سے تقریب
لاہور(خبرنگار) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور میں کرسمس کی تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں ہسپتال کا سٹاف اور مہمانان خصوصی مسٹر شکیل مارکس ایم پی اے پنجاب ، بشپ الیگزینڈر جان ملک اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ناصر محمود بھٹی نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر کرسمس کا کیک کاٹا گیا ۔ تقریب میں ہسپتال کے مکینوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔