حکومت راہ فرار اختیار کرنے کیلئے احتساب کو الجھا رہی ہے،شاہد صدیق

حکومت راہ فرار اختیار کرنے کیلئے احتساب کو الجھا رہی ہے،شاہد صدیق

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاہے کہ حکومت احتساب کے معاملے کو الجھا کر راہ فرار حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے وہ پانامہ کے معاملے پر گرد ڈال کر اصل حقائق چھپانے کی سیاست کررہی ہے ،نواز لیگ کے طاقت ور وزیرکرپٹ مافیا کے ساتھ ملکر اس ملک کو لوٹ رہے ہیں ، جس انداز میں چیئرمین عمران خان ایک منتخب وزیراعظم کو احتساب کے لیے عدالت تک لانے میں کامیاب ہوئے ہیں ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہے ، اپنے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے ہر کام میں اچھائی سے زیادہ برائی پرزور دیاہے ،حکمرانوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ ملک میں سانحات کا سبب بن رہی ہے ،یہ سوچنے والی بات ہے کہ ملک کا وزیراعظم کرپشن کے کیس میں عدالت میں موجود ہے، ان لوگوں نے اس ملک کی عوام کچھ نہیں دیاہے حکمرانوں کی نوازشات کا محور صرف درباریوں تک حدود ہے ،حکمرانوں کے ساڑھے تین سالہ دور میں ملک کے ہرادارے کو خسارے کے سوا کچھ نہیں ملا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -