پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کا اجلاس،بینظیر بھٹوکے مزار پر حاضری کا فیصلہ

پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کا اجلاس،بینظیر بھٹوکے مزار پر حاضری کا فیصلہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب منیارٹی ونگ کا اجلاس پیپلز سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سہیل ملک نے کی اجلاس میں سابق صدر منیارٹی ونگ پنجاب عمران اٹھوال ،نسیم اختر سہوترا ،وسیم شہاب الدین اور دیگر کارکنان نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27دسمبر کو شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 9ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں مزار پر حاضری دی جائے گی ۔لاہور سے منیارٹی ونگ کا ایک قافلہ روانہ ہو گا ۔جسکی قیادت پاکستان کے مرکزی رہنما سہیل ملک اور عمران اٹھوال کریں گے قافلہ پیپلز پارٹی پنجاب کے کیمپ میں شامل ہو کر بڑے جلوس کی شکل میں صدر پی پی پنجاب قمر زمان کائرہ کی قیادت میں شہید بے نظیر بھٹو کی مزار پر ھاضریاور چادر چڑھائی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -