ملکی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے،باؤ شیراز بشیر

ملکی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے،باؤ شیراز بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی ،ڈسڑکٹ یوتھ ممبر لاہور باؤ شیراز بشیرنے جی سی یونیورسٹی میں زیر تعلیم مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے طلباوطالبات کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا ۔اس موقع پر ملکی سلامتی اورامن وامان کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسڑکٹ یوتھ ممبر لاہور باؤ شیراز بشیرنے کہا کہ تحریک پاکستان میں اقلیتوں بلخصوص کرسچن کمیونٹی نے بھی قربانیاں دی تھیں اور پاکستان بننے کے بعد بھی ملکی ترقی میں مسیحی برادری کا کردارقابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) آئین اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے ۔