حکومت سٹیل ملز کو بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات کرے،مہرین انور راجہ
لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیٹل ملز کو بحران سے نکلالنے کے لئے اقدامات کیوں نہیں کرتی ،وفاقی حکومت بڑے بڑے دعوے کرتی ہے لیکن عملی طو رپر اس کی کارکردگی صفر ہے ، کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر محکمہ میں گھپلے ہورہے ہیں اور اب سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میں بھی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی شفافیت کے دعوے دھرے رہ گئے ہیں اور حقاق عوام کے سامنے آچکے ہیں،انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ معمول ہے ۔