خواتین کے حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے،مسر ت جمشید

خواتین کے حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے،مسر ت جمشید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کے حقوق کیلئے بنائے گئے قوانین کے مسودوں کاڈھیر لگانے کی بجائے ان پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائے ،آج بھی خواتین بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں لیکن حکومتی سطح پر ان کے حل کیلئے عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ۔ورکنگ ویمن کے حقوق کے قومی دن کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے خواتین کو تشدد سے تحفظ کا قانون تو منظور کر الیا گیا لیکن آج بھی اس پر کہیں عملدرآمد نہیں ہو رہا ۔ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے تعلیم کا حصول نا گزیر ہے لیکن حکومت نے اس سلسلہ میں کوئی پالیسی نہیں بنائی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیاکے بیشتر ممالک میں خواتین کو برابری کے حقوق دئیے گئے ہیں جس سے وہ معاشرے آج ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں لیکن ہمارے ہاں خواتین جو آبادی کا نصف سے بھی زائد ہیں انہیں بنیادی حقوق ہی میسر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -