پیپلز پارٹی (ن) لیگ سے مطالبات منوانے کا ڈھونگ رچا رہی ہے،عمر کسانہ

پیپلز پارٹی (ن) لیگ سے مطالبات منوانے کا ڈھونگ رچا رہی ہے،عمر کسانہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی( ن) لیگ سے چار مطالبات منوانے کا ڈھونگ رچا رہی ہے یہ دونوں جماعتیں ایک ہی سکے کا دو رخ ہیں ۔عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے حقیقی اپوزیشن کرنے کا تاثر دیے جانے کی کو شش کی جارہی ہے لیکن عوام ان دونوں جماعتوں کی مکاریوں سے واقف ہو چکے اور الیکشن 2018میں اٹھا کر باہر پھینکیں گے ۔ جس طرف پیپلز پارٹی کے دور میں ن لیگ نے دکھاوے کی اپوزیشن کی وہی اب پیپلز پارٹی انکے ساتھ کر رہی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے عوام کو ملکر بے وقوف بنانے کی پلاننگ کر رکھی ہے ۔جو جماعت اپنے دور اقتدار میں اپنی لیڈر بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو نہیں پکڑ سکی وہ اب اسمبلیوں اور میڈیا پر آکر( ن) لیگ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا رہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -