بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھی عوام نے (ن) لیگ پر اعتماد کیا،پرویز ملک

بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھی عوام نے (ن) لیگ پر اعتماد کیا،پرویز ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) کے ارکان اسمبلی و رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں بھی عوام نے لیگی قیادت کی پالیسیوں اورترقیاتی کاموں پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار،مخالفین کو پھر رسوائی کا سامنا،یہ 2018 ء الیکشن کاٹریلر ہے، کام نہ کرنے اور دھرنا سیاست والوں کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجانا چاہیے۔گذشتہ روزپاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویزملک ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک،کرن ڈار، چوہدری محمد شہباز ، رمضان صدیق بھٹی،غزالی سلیم بٹ،سید توصف شاہ،سمیت دیگر نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پراپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض مستقبل کے وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنے والے ننھے منھے اور خان سیاستدانوں کو بھی بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلہ کے نتائج سے ملکی سیاست نے ایک نئی سمت اختیار کی ہے۔غیروں کے ایجنڈے پر کام کرنے اور ملک میں سیاسی انتشار پھیلانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا ہے،اور قوم نے ان پر ایک مرتبہ پھر عدم اعتماد کا اظہار کیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -