اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج 70واں یوم تاسیس منا رہی ہے

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج 70واں یوم تاسیس منا رہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج اپنا 70واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ 1947ء میں 25طلبہ سے جمعیت نے سفر کا آغاز کیا۔ اس وقت جمعیت کے دوہزار ارکان، چھے ہزار امیدواران ، تیس ہزار رفقاء اور ایک لاکھ سے زائد کارکنا ن ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موجود ہیں۔ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سائنس کالج وحدت روڈ میں ہوگی جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، سید منور حسن ، ناظم اعلیٰ سید صہیب الدین کاکا خیل اور لاہور جمعیت سے وابستہ سابقین جمعیت شریک ہوں گے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدامجد حسین بخاری کے مطابق یوم تاسیس کی دیگر تقاریب پنجاب یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، اسلامی یونیورسٹی، قراقرام یونیورسٹی سمیت ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں منعقد کی جائیں گی۔

جب کہ قومی اخبارات میں اس حوالے سے اشاعت خاص کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔