مختلف امتحانات کے نتائج کا اعلان
لاہور( خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے انگلش پارٹ ٹو سالانہ 2016ء ،ایم ایس سی ماؤنٹین کنزرویشن اینڈ واٹر شیڈ پارٹ ٹو سالانہ 2016ء اور ایم ایس زوالوجی پارٹ ٹو سالانہ 2016ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلی نتائج پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔