ابتدائی بچپن کی تعلیم کا منصوبہ،105پارٹنر سکولوں کی تربیت کا سلسلہ جاری

ابتدائی بچپن کی تعلیم کا منصوبہ،105پارٹنر سکولوں کی تربیت کا سلسلہ جاری

  

لاہور(پ ر) یونیسف کے مالی تعاون سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ابتدائے بچپن کی تعلیم کے منصوبے سے وابستہ 105پارٹنرسکولوں کی ٹریننگز 19 دسمبر سے جاری ہیں ۔نیشنل ایجوکیشن ایکویپمنٹ سنٹر کے اشتراک سے پیف نے (ای سی ای)کٹس تیار کروائی ہیں۔ان کٹس میں ایبیکس،پپٹ تھیٹر کٹ،سینڈ کٹ ، نمبر کٹ اور کلاک کرین سیٹ موجود ہے ۔یہ ٹریننگ ان17ماہر ماسٹر ٹرینرز کے توسط سے کروائی جا رہی ہے ۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود کے نے لاہور کے ابتدائے بچپن کی تعلیم کے مراکز کا دورہ کیا۔پیف کے اکیڈمک ڈویلپمنٹ یونٹ کی ڈائریکٹر عائشہ نعمان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ماسٹر ٹرینرخضرمحمود نے بریفنگ دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -