یونیورسٹی آفسنٹرل پنجاب کا19واں کانووکیشن،1373طلبہ میں ڈگریاں تقسیم
لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے انیسویں(19th)کانوکیشن کی پر وقارتقریب گذشتہ روز ایکسپو سنٹر، جوہرٹاؤن میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی میاں عامرمحمود، چیئرمین بورڈ آف گورنرزیونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب تھے جبکہ گیسٹس آف آنر میں محترمہ روز میری ہل ہورسٹ، کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل، عبدا لباسط، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل تھے۔ علاوہ ازیں پرو۔ریکٹر یو سی پی ڈاکٹر محمد ظفراللہ، ڈینز کے علاوہ ذہین طلباء و طالبات، اساتذہ ، اورمعزز مہمانوں کی بڑی تعداد اس تقریب میں موجود تھی۔1373طلباؤ طالبات کو ڈگریاں دی گئیں جبکہ 54طلباؤطالبات کو شاندار تعلیمی کار کردگیوں پر گولڈ، سلور اور کانسی کے تمغے بھی دیے گئے۔دانیال محمد مر زا نے رول آف آنر حا صل کیا اور 2 طالب علم میرٹ سرٹیفیکیٹ کے حق دار قرار پائے جبکہ 108گریجوایٹس کو ایم فل اور ایم ایس کی ڈگریوں سے نوازا گیا۔کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل محترمہ روزمیری ہل ہورسٹ نے گریجو ایٹس اور ان کی فیملیز کو مبارکباد دی اور کہا کہ برٹش کونسل گذشتہ 70 سالوں سے پاکستان میں تعلیم آرٹس اور سوسائٹی کی بہتری کیلئے کام کر رہا ہے ابھی ہال ہی میں لاہور اور کراچی کی لائبریری کو دوبا رہ سے شروع کر دیا گیا ہے