عدالت عالیہ کا سابق سیکیورٹی انچارج ڈی ایس پی کے عہدے پر بحال

عدالت عالیہ کا سابق سیکیورٹی انچارج ڈی ایس پی کے عہدے پر بحال

  

لاہور(نامہ نگار )پنجاب سروس ٹربیونل کے چیئرمین شعیب سعید نے عدالت عالیہ کے سابق سیکورٹی انچارج ارسلان کو ڈی ایس پی کے عہدے پر دوبارہ بحال کردیاہے،ارسلان خان کو آئی جی پنجاب نے تنزلی کے بعد انسپکٹر بنا دیا تھا۔پنجاب سروس ٹربیونل کے چیئرمین کی عدالت میں لاہور ہائی کورٹ کی سیکورٹی کے سابق انچارج ارسلان خان نے آئی جی پنجاب کی طرف سے تنزلی کرکے ڈی ایس پی سے انسپکٹر بنانے کے احکامات کے خلاف اپیل دائر کی ،عدالت میں ارسلان خان کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھا یا کہ تبادلے کے بعد اگر اسلحہ متعلقہ آفسیرکو دے دیا جائے تو اس کو گم ہونا نہیں کہتے ،ارسلان نے تبادلے کے بعد اپنی کلاشنکوف متعلقہ شخص کو دے دی تھی ،اس کو بغیر تحقیق کے ڈی ایس پی سے انسپکٹر بنا دیا گیا۔

،عدالت میں وکیل نے مختلف ثبوت بھی پیش کئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -