چرس کا سگریٹ نہ پینے پر بیٹے کو نشئیوں کی دھمکیاں،ماں عدالت پہنچ گئی

چرس کا سگریٹ نہ پینے پر بیٹے کو نشئیوں کی دھمکیاں،ماں عدالت پہنچ گئی

  

لاہور(نامہ نگار )چوتھی جماعت کے طالب علم کو چرس کا سگریٹ نہ پینے پر تشدد کا نشانہ بنانے والے 2محلے دارنشئیوں کے خلاف درج مقدمہ واپس نہ لینے پر بیٹے کو قتل کی دھمکیاں، ماں انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی،فاضل جج نے ایک ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر کیس کی مزید سماعت 24دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج رائے نواز مارتھ کی عدالت میں باغبانپورہ کی بیوہ خاتون ساجدہ بی بی بیٹے حاشر کے ساتھ پیش ہوئی اور موقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹاحاشر چوتھی جماعت کا طالب علم ہے، محمود بوٹی کے دو رہائشی حیدرعلی اور مہرعباس نے بچے کو نشے پر لگانے کی کوشش کی۔

، انکار پر اس کو اٹھا کر ایک مکان میں لے گئے اور تشدد کانشانہ بنایا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ عدالت کومزیدبتایاگیاکہ ملزمان کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کرایا گیا جبکہ ایک ملزم مہرعباس نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کررکھی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -