علامہ پیر طالب حسین گردیزیؒ کی 8 ویں برسی یوم سفیر اسلام کے طور پر منائی گئی

علامہ پیر طالب حسین گردیزیؒ کی 8 ویں برسی یوم سفیر اسلام کے طور پر منائی گئی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)جمعیت علماء پاکستان ضلع لاہور کے سابق صدر شیخ الحدیث استاذ العلماء حضرت علامہ پیر سید طالب حسین گردیزی کی 8 ویں یوم وسال کو ملک بھر میں یوم سفیر اسلام کے طور پر منایا گیا۔ آستانہ شاہِ گردیذ کے سجادہ نشین پیر سید شاہد حسین گردیذی کے مطابق ان کی دینی و ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آزاد کشمیر، گلگت ، بلتستان سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ملک بھر میں ہونے والی تقریبات سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ گردیذی ؒ نے سفیر اسلام بن کر اسلام کا نور پھیلانے کیلئے دنیا میں پھیلے ہوئے جہالت اور گمراہی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں دین حق کی شمع فیروزاں کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -