ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی دینی خدمات لائق تحسین ہیں،زعیم قادری

ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی دینی خدمات لائق تحسین ہیں،زعیم قادری

  

لاہور(خبر نگار خصوصی )صوبائی وزیراوقاف محمدزعیم قادری نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ کے دورہ کیا۔جہاں پر ناظم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے ان کے استقبال کیا۔اورجامعہ نعیمیہ کی تعلیمی ،تبلیغی اورفلاح سرگرمیوں بارے معلومات دیں۔اس موقع پرمفتی انتخاب احمد نوری،مفتی محمدعمران حنفی ، محمدفاروق امیر،مفتی بلال فاروق نعیمی اورحافظ محمدسلیم نعیمی نے بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر اوقاف نے ڈاکٹرفراز نعیمی شہید کے مزارپرحاضری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر فراز نعیمی شہید کی دینی ،ملی اورقومی خدمات لائق تحسین ہیں۔شہید پاکستان دہشت گرد کیلئے خوف کے علامت تھے۔

حق گوئی ان کی پہچان تھیں۔ ناموس رسالت تحفظ اور پاکستان کااستحکام ان کی زندگی کامشن تھا۔ضرورت اس امرکی ہے کہ علما ان کے مشن کے آگے بڑھاتے ہوئے معاشرے میں اخوت وبھائی چارے اوررواداری کلچر کے فروغ کیلئے اپنا قومی اوردینی فریضہ سرانجام دیں۔علماء کردار معاشرے کیلئے رول ماڈل ہوناچاہیے۔اس موقع پر ناظم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی کہاکہ دین اسلام کااحیاء اورتعلیم کافروغ ہمارا مشن ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -