قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے حوالے سے خصوصی مارچ
لاہور (پ ر)میڈیا کلب یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ’’ایمان ‘اتحاد‘تنظیم‘‘ مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی‘طلباء نے قائد اعظم کے فرمودات پہ مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔مارچ کے بعد پروریکٹر ڈاکٹر محمد ظفراللہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا قائد اعظم محمد علی جناح کی ساری زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے طلباء کو چاہیے کہ وہ آپ کے فرمان کام کام اورکام پہ عمل کریں اس موقع پر ڈین سکول آف میڈیا پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے مذکورہ مارچ کے حوالے سے طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں تلقین کی وہ ہر میدان میں آگے بڑھنے کے لیے قائد کی زندگی کا بغور مطالعہ کریں۔