پی ٹی آئی ظلم اور کرپشن کے خلافجنگ لڑ رہی ہے،فرخ مون

پی ٹی آئی ظلم اور کرپشن کے خلافجنگ لڑ رہی ہے،فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ملک میں ظلم 'ناانصافی اورکرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے جبکہ باقی جماعتیں کرپشن کے بادشاہ کوبچانے میں لگی ہوئی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ ،حکمران کسی خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ پانامہ کو گرد وغبار میں اڑا دیں گے اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا ،پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے جسے وہ نگل نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم قوم کو بتائیں کہ آف شور کمپنیوں میں لگائے گئے اربوں روپے کہاں سے آئے،(ن) لیگ کی کمیشن نے قومی اداروں کوکنگال کردیا ہے اورغریب عوام کے پاس چولہاجلانے کی بھی سکت نہیں رہی ،کرپٹ قیادت اور فرسودہ نظام سے عوام مایوس اور مسائل کے دلدل میں پھنس چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والے قومی مجرم ہیں ،کرپشن ،منی لانڈرنگ کرنے والوں کوکڑی سے کڑی سزا اورالیکشن میں حصہ لینے پرمکمل پابندی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ملک لوٹنے کی جرات نہ کرسکے ۔