رانا عتیق کے چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ بننے پر کارکنوں کا جشن
فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروزوالہ اور کوٹ عبدالمالک ، شرقپور میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بھتیجے رانا عتیق انور کے ضلع کونسل کا چیئرمین بننے پر کارکنوں نے جشن منایااور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول نو منتخب چئیرمین رانا عتیق انور کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی جگہ جگہ جشن کا سماں اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ مسلم لیگی کارکنوں نے کہا کہ نو منتخب چیئرمین کی کامیابی سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم (ن) ضلع شیخوپورہ میں ایک قلعہ ہے جس کا سہرا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ہے۔