بیلجیم: دہشتگردی کیلئے جمع کیے گئے روپوں کا پتہ چل گیا

بیلجیم: دہشتگردی کیلئے جمع کیے گئے روپوں کا پتہ چل گیا

  

بیلجیم ( آن لائن )بیلجیم میں دہشتگردی کیلئے جمع ایک ارب روپے کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔ اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کے مطابق شبہ ہے400 بینک اکاونٹس2015 سے د ہشتگردی کی فنڈنگ میں ملوث ہیں۔اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کے سربراہ نے میڈیا کو انٹرویو میں گفتگو کے دوران کہا کہ کچھ این جی اوز شام میں جہادیوں کی بھرتی کیلئے پیسے جمع کر رہی ہیں۔ہر سال ایک کھرب روپے سے زائد کی مشکوک فنڈنگ ہوتی ہے۔ بینکوں سے بہتر رابطوں کا ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -