جموں وکشمیر سے کنیا کماری تک ایک جھنڈااور ایک آئین کے حق میں بھیم سنگھ کی مہم

جموں وکشمیر سے کنیا کماری تک ایک جھنڈااور ایک آئین کے حق میں بھیم سنگھ کی مہم

  

سری نگر(کے پی آئی) جموں وکشمیر پینتھرز پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ کشمیر سے کنیا کماری تک ایک جھنڈے اور ایک آئین کے لئے 22دسمبر 2016سے یکجہتی مہم کا آغاز کریں گے۔ اس مہم کا پہلا حصہ 22دسمبر سے شروع ہوگا۔ وہ اس مہم کے تحت جموں وکشمیر کے تمام اضلاع کا دورہ کریں گے۔ وہ 2017میں کشمیر سے کنیا کماری تک کا دورہ کریں گے تاکہ ہندستانی پارلیمنٹ جموں وکشمیر کے ساتھ ہندوستان کے اٹوٹ حصہ جیسے سلوک کرے۔

یہی مہاراجہ ہری ہری سنگھ کے ذریعہ 26اکتوبر، 1947کو دستخط کردہ الحاق نامہ کا احترام ہوگا۔پروفیسر بھیم سنگھ کی ہندوستان کے عوام اور پارلیمنٹ سے یہی اپیل ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ اپنے اس دورہ کے پہلے مرحلہ میں 22 دسمبر، 2016کو صبح گیارہ بجے اکھنور میں کارکنوں سے میٹنگ کریں گے، رات کو وہیں قیام ہوگا، 23دسمبر کو سورن کوٹ دوپہر ایک بجے عوامی میٹنگ کریں گے پھر سے اس کے بعد اسی روز دوپہر تین بجے پونچھ میں عوامی میٹنگ کریں گے اور رات کو وہیں قیام کریں گے۔24دسمبر کو مینڈھر میں صبح گیارہ بجے عوامی میٹنگ، پھر راجوری میں (گوجر چوک) پر عوامی میٹنگ دوپہر دو بجے۔ رات میں راجوری میں قیام۔ 25دسمبر کو نوشیرہ میں صبح گیارہ بجے عوامی میٹنگ، اسی روز دوپہر میں ڈیڑھ بجے سندر بنی میں اور پھر دوپہر تین بجے ریاسی میں عوامی میٹنگ ، کٹرہ میں کا رات کا قیام۔26دسمبر کو آرام۔ پھر اس کے بعد 27دسمبر کو پہلے سامبا میں صبح دس بجے، ہیرا نگر میں دوپہر ایک بجے اور کٹھوعہ میں دوپہر تین بجے میٹنگ کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -