جنسی زیادتی پرمعافی مانگنے کے بعد سابق اسرائیلی صدر موشے جیل سے رہا

جنسی زیادتی پرمعافی مانگنے کے بعد سابق اسرائیلی صدر موشے جیل سے رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تل ابیب(این این آئی)جنسی زیادتی کے جرم میں سزا پانے والے سابق اسرائیلی صدر موشے کتساف کو جیل سے رہا کر دیا گیا ۔ اکہتر سالہ کتساف کو قصور وار ثابت ہونے پر دسمبر 2010ء میں سات سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی،اگرچہ تب اْنہیں سات سال کی سزائے قید کا حکم سنایا گیا تھا تاہم اْنہوں نے پانچ سال قید میں گزارے، جس کے بعد حال ہی میں ایک پیرول بورڈ نے اْنہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے پہلے دو مرتبہ اْن کی وقت سے پہلے رہا کیے جانے کی اپیلیں اس بناء پر رَد کی جا چکی تھیں کہ اْنہوں نے پیرول بورڈ کے مطالبات مانتے ہوئے اپنے جرم قبول کرنے اور اْن پر اظہارِ افسوس کرنے سے انکار کر دیا ۔ اب پیرول بورڈ نے کہا کہ بالآخر موشے کتساف نے اپنا کیا دھرا قبول کر لیا ہے اور اْس سے پہنچنے والی تکلیف پر افسوس کا بھی اظہار کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -