یوٹیوب سٹار کو عربی بولنے پر جہاز سے اتار دیا گیا

یوٹیوب سٹار کو عربی بولنے پر جہاز سے اتار دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)ڈیلٹا ایئر لائنز کے جہاز سے ایک وی لاگر کو اتارے جانے کی پوسٹ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو گئی ۔آدم صالح نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ جب وہ اپنی والدہ سے عربی میں بات کر رہے تھے تو ان لندن سے نیو یارک جانے والی فلائٹ سے اتار دیا گیا۔ایک عورت نے چلا کر کہا کہ یہ کیا کہہ رہ ہے ہیں، اس نے کہا کہ وہ غیر آرام دہ محسوس کر رہی ہیں۔ کپتان آئے اور پوچھا کہ کیا ہوا ہے۔میں اتنا زچ ہو گیا کہ جب مجھے کہا گیا کہ طیارہ چھوڑ جاؤں تو میں نے ویڈیو بنانا شروع کر دی۔جب ہم جہاز سے باہر نکال دیے گئے تو ہمیں بتایا گیا کہ یہ اس لیے کیا گیا کہ ہم بہت زور سے بول رہے تھے۔ آپ لوگوں کو اس لیے جہاز سے باہر نہیں نکال دیتے کہ وہ زور سے بول رہے ہیں۔صالح کے دوست سلیم ابہار جن کو صالح کے ساتھ ہی جہاز سے اتارا گیا تھا نے کہا کہ میں تو وہیں کا وہیں رہ گیا۔ وہ ایسی چیز تھی جسے آپ صرف فلموں میں ہی دیکھتے ہیں۔آدم صالح جو یوٹیوب پر اپنی مزاحیہ حرکتوں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں، کی پوسٹ سوشل میڈیا پر جلد ہی وائرل ہو گئیں۔
صرف تین گھنٹوں میں ان کی پوسٹ کو 120000 مرتبہ ری ٹیویٹ کیا گیا اور پچاس لاکھ لوگوں نے ان کی پوسٹس کو فیس بک پر دیکھا۔

مزید :

عالمی منظر -