برلن واقعہ،حملہ آورکی شینگن ریاستوں میں تلاش کے لیے کارروائی جاری

برلن واقعہ،حملہ آورکی شینگن ریاستوں میں تلاش کے لیے کارروائی جاری

  

برلن(این این آئی)جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرسمس مارکیٹ میں ہونے والے حملے کے شبہے میں ایک شخص کی شناخت کے بعد یورپ کی شینگن ریاستوں میں اس کی تلاش جاری ہے۔ اس کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کر دیے گئے۔ پولیس نے ابھی میڈیا کو تفصیل نہیں بتائی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشتبہ شخص کا نام آنس اے ہے جو تطاون کے شہر میں 1992 کو پیدا ہوئے تھے۔یہ شخص اس سال کے آغاز میں پولیس کی نگرانی میں تھا جب حکام کو شک تھا کہ وہ چوری کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ تاہم شواہد کی کمی کی وجہ سے یہ نگرانی ختم کر دی گئی۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ ماہ اس کے متعلق انسدادِ دہشت گرد پولیس کو بتا دیا گیا تھا اور گذشتہ جون سے انھیں ملک سے نکالے جانے کی کوششیں ہو رہی تھیں۔پولیس کی جانب سے گرفتار اور بعد میں رہا کیے جانے والے پاکستانی نڑاد نوید بلوچ تاحال لاپتہ ہیں۔اطلاعات کے مطابق پولیس کو حملے میں استعمال کیے جانے والے ٹرک سے ایک عارضی ویزے کا پرمٹ ملا ہے جو کسی آنس اے کا ہے۔پولیس کی کارروائی نارتھ راہن۔ ویسٹفالیا میں جاری ہے جہاں سے یہ پرمٹ جاری کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص ٹرک کے ڈرائیور کے ساتھ مڈبھیڑ میں زخمی بھی ہو گیا ہوا چانسلر مرکل نے حملے کی تحقیقات کا جائزہ لینے کے لیے اپنی سکیورٹی کی کابینہ سے ملاقات کی ۔

مزید :

عالمی منظر -