شام میں لڑنے والی کوئی بھی فورس ہماری نمائندگی نہیں کرتی،عراق

شام میں لڑنے والی کوئی بھی فورس ہماری نمائندگی نہیں کرتی،عراق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(این این آئی)عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ شام میں لڑنے والی کوئی بھی فورس ان کے ملک کی نمائندگی نہیں کرتی۔ انہوں نے باور کرایا کہ عراق علاقائی تنازعوں کا حصے دار نہیں بننا چاہتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق العبادی نے یہ بات بغداد میں کابینہ کے اجلاس کے بعد ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہی۔العبادی نے پاپولر موبیلائزیشن ملیشیا کے پرچم تلے تمام گروپوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت سے متعلق عراقی حکومت کی پالیسی کی پاسداری کریں۔حیدر العبادی کا مزید کہنا تھا کہ داعش تنظیم کے خلاف عراقی فورسز کی پیش قدمی کے باعث آج کا عراق ماضی سے زیادہ مضبوط ہے۔ انہوں نے بعض مقامی اور بین الاقوامی میڈیا میں پھیلی ان خبروں کی یکسر تردید کی جس میں کہا جا رہا ہے کہ موصل میں عسکری کارروائیوں کو روک دیا گیا ہے۔ العبادی کے مطابق نینوی صوبے کو واپس لیے جانے کے واسطے کیے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران داعش تنظیم نے گولہ بارود سے بھری 900 کے قریب گاڑیاں استعمال کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس میدان میں داعش کی صلاحیت میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر العبادی نے زور دے کے کہا کہ عراق کو سماجی مصالحت کی ضرورت ہے تاہم اس عراقی شہروں کو داعش سے واپس لیے جانے کے بعد اس پر غور کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -