یمن کی سمندری حدود میں ایران کے کارگو جہا ز پر راکٹ حملہ، 7 پاکستانی جاں بحق

یمن کی سمندری حدود میں ایران کے کارگو جہا ز پر راکٹ حملہ، 7 پاکستانی جاں بحق

  

کراچی(خصو صی رپورٹ) یمن کی سمندری حدود میں ایران کے کارگو شپ پر راکٹ حملہ سے عملے میں شامل سات پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ایم وی جویا ایرانی جہاز مصر سے دبئی جا رہا تھا کہ یمن کی سمندری حدود میں اس پر راکٹ حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں جہاز پر موجود عملے کے 7 افراد جاں بحق جبکہ شپ افسر کبیر نے جہاز سے کود کر جان بچائی۔ عملے کے تمام ارکان کا تعلق پاکستان سے ہے۔ بین الاقوامی سفیر برائے امن و انسانی حقوق انصار برنی نے کہا ہیں کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ پہلی ترجیح انسانی جانوں کو بچانا ہے۔

راکٹ حملہ

مزید :

صفحہ اول -