دھونس دھاندلی سے پھر پی پی کا میڈیٹ چرا لیا گیا ہے،احمد محمود

دھونس دھاندلی سے پھر پی پی کا میڈیٹ چرا لیا گیا ہے،احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق گورنر پنجاب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ایک بار پھر خریدوفروخت اور دھونس دھاندلی کے ذریعے پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چرا لیا ہے۔ خواجہ غلام فرید کی دھرتی پر تخت لاہور کی سیاست کو فروغ دیا گیا ہے۔ جمہوریت ہار گئی پیسے کی چمک جیت گئی۔ ہم عوامی مینڈیٹ کا سودا کرنے والوں کو بے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

نقاب کریں گے اور انہیں عوام کٹہرے میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کی عوام پیسے کی سیاست کرنیوالوں کو معاف نہیں کریگی۔ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پوری ٹیم اور 74 چےئرمینوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے ضلع رحیم یار خان کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔
احمد محمود