گورنر پنجاب کی نو منتخب بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو مبارکباد، تمام تر صلاحیتیں قوم کی ترقی کیلئے وقف کرنے کی ہدایت
ملتان ( سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں، ڈپٹی میئرحاجی سعید احمد انصاری، ڈپٹی میئر منور احسان قریشی، چیئرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری، وائس چیئرمینز سید واجد علی شاہ ، سرفراز کھور، ذوالفقار ڈوگر، رانا شہزاد نون کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی مسلم لیگ (ن)کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ امید ہے کہ کامیاب عوامی نمائندگان لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے اور ملتان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار اداکریں گے۔ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے وقف کرنا چاہئیے۔عوام کو ہم سے جو توقعات ہیں ہمیں ان پر پورا اترنے کے لیے دن رات محنت اور لگن سے کام کرنا ہو گا۔
گورنر