ضلعی چیئرمین، وائس چیئرمین ، میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کی جھلکیاں (محمد سعید مکول سے )

ضلعی چیئرمین، وائس چیئرمین ، میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کی جھلکیاں (محمد ...

  

*ضلعی چیئرمین، وائس چیئرمین کی پولنگ 9بجکر 15منٹ پر جبکہ میئر اور ڈپٹی میئر کی پولنگ 9بجے شروع ہوئی ۔

*ضلعی چئیرمین، وائس چیئرمین کی پولنگ بوسن ٹاون ہال جبکہ میئر اور ڈپٹی میئر کی پولنگ رضا ہال میں ہوئی۔

*میئر کے انتخاب کی پولنگ میں عملہ بروقت موجود جبکہ چیئرمین 9:20کے بعد آنا شروع ہوئے۔

*پولنگ اسٹیشنوں کے باہر مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی کے امیدواروں کے پولنگ کیمپ لگائے گئے ۔

ٌٌ*ضلعی چیئرمین ، وائس چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے موقع پر ایم ڈی اے اور کچہری روڈ بیئرز لگا کر بند کر دی گئی ۔

*پولنگ اسٹیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔

*پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ضلعی چیئرمین، وائس چیئرمین ، میئر اور ڈپٹی میئر کے امیدواروں کی جانب سے پینافلیکس اور سٹیمرز آویزاں کئے گئے تھے ۔

*پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پولنگ کیمپ لگایا گیا تھا مگر پی پی پی رہنما سابق ایم این اے عبدالقادر گیلانی کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن کے گیٹ کے سامنے کھڑے رہے ۔

*ضلعی چیئرمین ، وائس چئیرمین ، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت جاوید علی شاہ، طارق رشید، عبدالوحید آرائیں، حاجی احسان الدین قریشی ، طارق نیاز، چوہدری انور علی ، ابراہیم خان، ڈاکٹر خالد خاکوانی، میاں جمیل ، حاجی جاوید اختر انصاری، خالد جاوید وڑائچ، رانا عبدالجبار سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

*بلدیاتی امیدواروں کے انتخاب کے موقع پر لوکل گورنمنٹ ، ضلع کونسل، بوسن ٹاون سمیت دیگر اداروں میں سرکاری چھٹی کا سماں رہا۔ دفتر میں آنیوالے سائلین کو پولیس نے دفاتر میں داخل ہونے سے روک دیا۔

*مسلم لیگ ن کے امیدواروں اور رہنماوں نے سرکاری دفاتر میں بیٹھ کر کھانا کھایا ۔

*ضلعی چیئرمین، وائس چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی پولنگ بروقت 2بجے ختم کر دی گئی ۔

*ضلعی چئیرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کے نتائج کا اعلان ہونے سے قبل ہی مسلم لیگ ن کے ورکرز نے جشن منانا اور بھنگڑے ڈالنا شروع کردیئے ۔

*میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان پولنگ ختم ہونے کے صرف 7منٹ بعد کردیا گیا ۔

*میئر کا انتخاب جیتنے کے بعد نوید آرائیں اپنے پہلے خطاب کے دوران گھبراہٹ کا شکارسابق وزیر جیل خانہ جات وحید آرائیں تقریر کے دوران لقمے دیتے رہے ۔

*چیئرمین، وائس چئیرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن جیتنے کے بعد مسلم لیگی ورکرز کا جشن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ، مٹھائی تقسیم کی گئی ، پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -