مخصوص سیٹ پر جیتنے والی ممبر رخسانہ نور تاخیر سے آنے پر ووٹ کاسٹ نہ کرپائیں
ملتان ( سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست پر جیتنے والی ممبر رخسانہ نور کو پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد آنے پر ووٹ(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
کاسٹ نہیں کرنے دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق ضلعی چیئرمین ، میئر کیلئے پولنگ کا وقت 2بجے ختم ہو گیا لیکن رخسانہ نور پولنگ اسٹیشن 2بجکر 20منٹ پر پہنچی جس پر انہیں پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے سے روک دیا گیا ۔ رخسانہ نور مسلم لیگ ن کی قیادت کو ووٹ کاسٹ کروانے کیلئے فون کرواتی رہیں اور لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں آدھا گھنٹہ بیٹھنے کے بعد مایوس واپس چلی گئیں۔