جیت ہار سیاست کا حصہ،نومنتخب چیئرمین کی حوصلہ افزائی کرینگے،میاں صدیق آثم

جیت ہار سیاست کا حصہ،نومنتخب چیئرمین کی حوصلہ افزائی کرینگے،میاں صدیق آثم

  

احمدپورشرقیہ(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات اور میونسپل لیبر کونسلر میاں محمد صدیق آثم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی اورتحصیل صدر مسلم لیگ ن سردار محمد شہزاد سہیل خان خاکوانی کی قیادت میں متحد ہیں اور انشااللہ میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ میں ہمارا مضبوط گروپ فعال اپوزیشن کا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جیت اور ہار سیاست کا حصہ ہے ‘ہم نو منتخب چیئرمین اور ان کی ٹیم کے تعمیری کاموں پر ان کی حوصلہ افزائی کریں گے جبکہ علاقہ کی عوام کی پسماندگی کے خاتمہ اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کمیٹی کے فورم پر اپنی آواز بلند کریں گے ۔ انہوں نے کہا حکومتی بنچوں پر بیٹھنے والوں کو جمہوریت کی مضبوطی ‘علاقہ کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کردار ادا کرنا پڑے گا اور تعمیری سوچ کو وسعت دینا ہو گی ورنہ اپوزیشن ہر پلیٹ فارم پر ان کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی کیونکہ صرف حکومتی بنچوں کو نہیں بلکہ اپوزیشن بھی تعمیر و ترقی کے لیے بے مثل کردار ادا کرے گی۔ آخر میں انہوں نے ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے سسر میاں دلشاد احمد قریشی کو ضلع کونسل بہاولپور کا چیئرمین ‘چوہدری محمد جاویداور صاحبزادہ فضل محمود کو وائس چیئرمین اور اسی طرح سینئر لیگی رہنما سید عدیل نجم ہاشمی کو میونسپل کارپوریشن بہاولپور کا میئر اور صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ کے صاحبزادے ملک منیر اقبال چنڑ کو ڈپٹی میئر بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -